8 ستمبر 2013 - 19:30
محمد قالی باف ایک بار پھر تہران کے مئير منتخب

محمد قالی باف ایک بار پھر تہران کے مئير چن لئے گئے

ابنا: محمد قالی باف ایک بار پھر تہران کے مئير چن لئے گئے۔ تہران سٹی کونسل کے مطابق کونسل کے اجلاس میں کل ووٹنگ ہوئي جس میں ڈاکٹر قالیباف کو سب سے زیادہ ووٹ ملے اور انہیں تہران کا مئير منتخب کرلیا گيا۔ قالی باف کو دنیا کے آٹھ بہترین مئيروں میں شمار کیا گيا ہے۔ قالی باف انیس اکسٹھ میں خراسان رضوی کے علاقے قرطبہ میں پیدا ہوئے تھے اور انیس برس کی عمر میں وہ سامراج کی نیابت میں صدام کی مسلط کردہ جنگ کے ایک اہم کمانڈر بنائے گئے تھے۔ انیس سو اٹھانوے میں انہیں سپاہ پاسداران کی فضائيہ کا سربراہ بنایا گيا تھا قالی باف نے فرانس سے ایر بس اڑانے کی ٹریننگ حاصل کی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲